ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے مصر کے صدر محمد مرسی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں مصر کے نئے آئين کے بارے میں ہونے والے کامیاب ریفرینڈم پر مصری حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی۔صدر احمدی نژاد نے اپنے مصری ہم منصب محمد مرسی سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ملت مصر نئے دور میں عزت و پیش رفت کی بلندیوں کی طرف تیزی کے ساتھ قدم بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ دو دوست اور برادر ملک ایران اور مصر کی اقوام عزت و پیش رفت کی راہ میں ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گی اور ملت ایران آپ اور ملت مصر کی کامیابی کے لئے دعا اورکسی بھی طرح کے تعاون اور مدد سے دریغ نہیں کرے گی۔اس ٹیلی فونی گفتگو میں مصر کے صدر محمد مرسی نے ڈاکٹر احمدی نژاد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے بڑی تیزی کے ساتھ ترقی و پیش رفت کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کی اقوام کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بہت مؤثر رہے گا۔
.......
/169