21 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کی سرحدوں پر پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب سے انقرہ کو نقصان ہوگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع بریگيڈیئر جنرل احمد وحیدی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں مغربی افواج کی موجودگی، ہمیشہ اسلامی ملکوں کے درمیان اختلافات کا باعث بنی ہے  اور پیٹریاٹ میزائل، ترکی کی سلامتی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتے بلکہ درحقیقت اس سے ترکی کا نقصان ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مغرب ہمیشہ خطے میں اپنے مفادات کے درپے ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ، ہمیشہ علاقائی مسائل میں مغربی مداخلت کے خلاف رہا ہے۔ایران کے وزیر دفاع نے ترکی کے ایک اخبار کےاس الزام پر کہ ایران شامی فورسز کو ٹریننگ دے رہا ہے کہا کہ شام کو اس بات کی ضرورت نہیں ہے کہ دوسرے ممالک، اس کی فورسز کو ٹریننگ دیں کیونکہ اس کے پاس ایک طاقتور فوج ہے جو صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کی جاچکی ہے۔ ....../169