20 دسمبر 2012 - 20:30

برطانوی اخبار اینڈی پنڈنٹ کے مطابق مسلح دھشتگردوں کا شام میں داخلہ، اس ملک میں بد امنی اور قومی اختلاف کا سبب بناہے۔

ابنا: برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے خبردار کیا ہے کہ کہ شام میں بیرونی جنگجوؤں کی منتقلی، شام کی خانہ جنگی میں تیزی کا باعث بنی ہے جو ممکنہ طور پر ھمسایہ ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھاہے کہ شام میں بھیجے جانے والے زیادہ تر مسلح افراد کا تعلق شام کے پڑوسی ممالک، شمالی افریقہ، یورپ ، اور امریکہ سے ہے۔ واضح رہے کہ مارچ 2011 سے سعودی عرب، قطر، ترکی ، امریکہ، اور فرانس کی حمایت سے مسلح دھشتگردوں نے شام کے بعض شھروں میں بد امنی پھیلارکھی ہے اور وہ بشار اسد کی عوامی حکومت کو سرنگوں کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ شام کی موجودہ حکومت علاقے میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110