10 دسمبر 2012 - 20:30

ہندوستان میں 2012 میں ٹرین حادثات میں سولہ ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت ریلوے نے آج اس اعلان کے ساتھ وضاحت کی کہ ریلوے کی وزارت کی جانب سے ٹرین کے سفر کو پرامن بنانے کے حوالے سے پیش کیئے جانے والے منصوبوں پر عمل درآمد کے باوجود گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال ریل حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی وزارت ریلوے کے مطابق گذشتہ سال ریل حادثات کے نتیجے میں 14 ہزار 600 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان کی وزارت ریلوے کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ بجٹ کی کمی،  ٹیکنیکی مشکلات،  اور مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کے شعبے میں ریاستی حکومتوں کی عدم توجّہ ملک میں ریلوے کے منصوبوں پرعمل درآمد میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستان میں ریلوے کا جال پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے اور تقریبا نو ہزار ٹرینیں روزانہ اس ملک کے ایک کروڑ اسی لاکھ مسافروں کو جابجا کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110