21 نومبر 2012 - 20:30

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عابد حسن منٹو نے کہا کہ اسرائیل اور اس کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے والوں کو غزہ میں 200 سے زائد مسلمانوں کی موت کا حساب دینا ہو گا۔

ابنا: عوامی ورکرز پارٹی کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے امریکی قونصل خانے تک غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی کے صدر عابد حسن منٹو نے کی۔ ریلی کے شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔امریکی قونصل خانے کے باہر عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی کے خلاف عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ۔ عابد حسن منٹو نے کہا کہ امریکہ اپنے سرمایہ دارانہ نظام کے تحفظ کے لئے پوری دنیا کو فتح کرنے نکلا ہے، جس کے تحت اس نے اسرائیلی مظالم کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے والوں کو غزہ میں 200 سے زائد مسلمانوں کی موت کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ورکرز پارٹی امریکہ کی نہیں، اس کی استعماری کی مخالف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110