6 نومبر 2012 - 20:30

میڈیا کو جاری بیان میں پی ایل ایف کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ شہید آغا آفتاب جعفری مسلم امہ میں اتحاد کے بہت بڑے علمبردار تھے اور انہوں نے ہمیشہ عالمی استعمار امریکہ اور صہیونزم کے خلاف صدائے حق بلند کی۔

ابنا: فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت کو پاکستان میں فلسطینی کاز کی راہ میں ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رہنماﺅں نے کہا ہے کہ علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کی شہادت آزادی فلسطین کی راہ میں پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ ہے اور شہید آغا آفتاب جعفری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے امریکہ مخالف رہ کر جام شہادت نوش کیا۔رہنماﺅں کا مذید کہنا تھا کہ سر زمین پاکستان پر فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھیں گے اور شہید آفتاب جعفری کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ شہید آغا آفتاب جعفری مسلم امہ میں اتحاد کے بہت بڑے علمبردار تھے اور انہوں نے ہمیشہ عالمی استعمار امریکہ اور صیہونزم کے خلاف صدائے حق بلند کی اور پاکستان میں فلسطینی کاز کا پرچم بلند رکھا۔ وہ گذشتہ چار برس سے فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی میں فعال کردار ادا کر رہے تھے۔...../169