ابنا: حکومت قانون نامي پارليماني دھڑے کے رکن علي شلاہ نے العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودي عرب عراق ميں دہشتگردي کي حمايت کر رہا ہے-
انہوں نے اپنے ملک کے سزايافتہ مفرور نائب صدر طارق الھاشمي کي سعودي بادشاہ کے ساتھ ملاقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ يہ اقدام سعودي عرب کي جانب سے عالمي قوانين اور اچھي ہمسايگي کے اصولوں سے لاپرواہي کا ثبوت ہے-
واضح رہے کہ عراق ميں انسداد دہشتگردي کي ايک عدالت نے گزشتہ ماہ ستمبر کے مہينے ميں مفرور نائب صدر طارق الھاشمي اور انکے سيکريٹري احمد قحطان کو دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں موت کي سزا سنائي تھي-
انٹرپول کي جانب سے طارق الھاشمي کے وارنٹ جاري کئے جانے کے باوجود ترک حکومت انہيں عراق کے حوالے کرنے پر تيار نہيں ہے-
ادھر عراق کے ايک سرکردہ صحافي عادل المانع نے کہا ہے کہ سعودي عرب عراق اور شام ميں بحران کو ہوا ديکر خطے ميں جاري عوامي تحريکوں کے زور پکڑنے کي روک تھام کرنا چاہتا ہے-
.....
/169