25 اکتوبر 2012 - 20:30

عراق میں صدر گروہ کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکہ پر عراق کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ابنا: مقتدی صدر نے لبنان سے شائع ہونے والے روزنامہ  "الاخبار " کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائی کے باوجود عراق کی بعض جیلیں اور اڈے امریکہ کے قبضے میں ہیں۔ مقتدی صدر نے مزید کہا کہ عراق کے داخلی امور میں اس طرح کی مداخلت عراق کی خود مختاری اور علاقائي اور عالمی سطح پر فیصلے کرنے کی سدراہ ہے۔مقتدی صدر نے مزید کہا کہ عراق کی تمام سیاسی جماعتیں عراق پر امریکہ کے فوجی اور سیاسی قبضے اور عراق کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کی مخالف ہیں۔واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے عراق پر تقریبا نو برس تک قبضے کے بعد دسمبر دو ہزار گیارہ کے اواخر میں عراق سے پسپائی اختیار کی تھی۔...../169