20 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران شام کی حکومت اور مخالفین کے مذاکرات شروع کروانے کے لۓ ضروری اقدامات انجام دینے کی آمادگی رکھتا ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں وسطی افریقہ کے وزیر خارجہ انتھون گامبی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفریس میں کہا کہ ایران شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لۓ ضروری اقدامات انجام دینے پر تیار ہے اور  اسی مقصد کے تحت اس نے شام میں جنگ بندی کے سلسلے میں حکومت مخالف بعض گروہوں کے ساتھ رابطے بھی برقرار کۓ ہیں۔علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق شام کی حکومت نے بھی جنگ بندی پر اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے لیکن مخالف گروہوں میں چونکہ اتحاد نہیں پایا جاتا ہے اس لۓ ان کی طرف سے ابھی تک اس کی آمادگی کا اعلان نہیں کیا گيا ہے۔ اور یہ مسئلہ شام کے عوام کے لۓ توجہ طلب ہے۔

.....

/169