ابنا: گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق بنگلاديش سے بتايا جاتا ہے اور اس پر الزام لگايا گيا ہے کہ وہ امريکہ کے صدارتي انتخابات سے قبل فيڈرل رزو بينک ميں بم دھماکہ کرنے کي منصوبہ بندي کر رہا تھا- امريکي پوليس نے مذکورہ شخص کا نام قاضي محمد رضوان نفيس بتاتے ہوئے دعوي کيا ہے کہ اس کا تعلق القاعدہ سے ہے-دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ پوليس نے مذکورہ شخص کي گرفتاري کے وقت جو بم اس کے قبضے سے برآمد کيا ہے وہ جعلي تھا اور اس ميں کسي قسم کا دھماکہ خيز مواد نہيں تھا- يہ بھي کہا جارہا ہے کہ قرائن و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ امريکا کي وفاقي پوليس ايف بي آئي نے ہي مذکورہ بنگلاديشي شہري کو ايک جعلي بم ديا تھا- ايک اور سوال يہ اٹھايا جارہا ہے کہ ايسے کسي منصوبے کي کيا ضرورت تھي اور اس کي منصوبہ بندي کرنے والے القاعدہ کے تعاون کے الزام ميں گرفتار کئے جانے والے اکيس سالہ بنگلاديشي نوجوان کو دھوکہ دے کر کيا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے.
.......
/169