ابنا: دس ہزار کے قریب برطانوی مسلمانوں نے کل لندن میں گوگل کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں توہین آمیز فلم کو یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا – اس موقع پر مظاہرین نے آزادی اظہار کے بہانے اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی -
مظاہرے کے منتظمین نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں احتجاج جاری رکھ کر دنیا بھر میں گوگل کے دفاتر کے سامنے مظاہرے کریں گے تاکہ اس کمپنی کے حکام کو گستاخانہ فلم ہٹانے پر مجبور کیا جاسکے۔
.....
/169