ابنا: وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے آج قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے ورکنگ گروپ میں ان کے بیان کے غیر حقیقت پسندانہ انعکاس کے بارے میں کہا کہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملت ایران کے مسلمہ حقوق کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اٹل اور ناقابل تغییر ہے- ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے تاکید کی کہ ایران کی پر امن جوہری سرگرمیاں عالمی قوانین کے دائرے اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی نگرانی میں انجام پارہی ہیں – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے جوہری مسئلے کے بارے میں مشترکہ نکات کے حصول کے لئے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ تعمیری اوربا مقصد گفتگو کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ یاد رہے کہ بعض معاند ذرائع ابلاغ منجملہ بی بی سی نے قزاقستان میں جوہری مسئلہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو اپنی پالیسی کے تحت منعکس کرتے ہوئے جناب رامین مہمان پرست کا نام لیکر اعلان کیا کہ اگر مغربی ممالک تھران کے تحقیقی ریکٹر کا ایندھن فراہم کردیں تو ایران 20 فیصد یورنیم کی افزودگی کے لئے مد مقابل فریق کے ساتھ گفتگو کے لئے آمادہ ہے ۔
.....
/169