ابنا: افغانستان کی وزارت داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی پر افغان پولیس کو فوج اور نیٹو فورسز کا تعاون بھی حاصل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جن صوبوں میں کارروائی کی گئی ان میں کابل ، ننگرہار ، لغمان ، کپیسا ، فریاب ، وردک ،غزنی اور صوبہ پکتیکا شامل ہیں۔ جہاں مختلف کارروائیوں کے دوران 28شدت پسند ہلاک اور 13مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ۔
.....
/169