5 اکتوبر 2012 - 20:30

جنوبی افغانستان پرامریکہ کے فضائی حملوں میں کم سےکم پانچ افغان شہری مارےگئے ہيں۔

ابنا: جنوبی افغانستان کےصوبہ قندھار پرامریکہ کے فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔اگرچہ امریکہ کادعوی ہے کہ طالبان کےخلاف امریکہ کافوجی حملہ طالبان کے خلاف ہورہا ہے لیکن اس حملےمیں زیادہ ترعام شہری نشانہ بنتے ہيں۔دوسری جانب صوبہ وردک میں افغان فوج کی کاروائي میں تین طالبان ہلاک ہوئےہيں۔صوبہ وردک کی پولیس نےدعوی کیا ہے کہ طالبان کےخلاف یہ کاروائي ضلع جغتو میں انجام پائی  ہے۔طالبان نےاس خبرپرابھی کوئی ردعمل ظاہرنہيں کیا ہے ۔ .....

/169