3 اکتوبر 2012 - 20:30

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیراہتمام سید علی رضا تقوی(رہ) کے چہلم کی مناسبت سے لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس 20 اکتوبر کو امروہہ گراؤنڈ، انچولی سوسائٹی میں منعقد کی جائے گی، جس سے خصوصی خطاب علامہ ناصر عباس جعفری اور شہید کے فرزند کریں گے.

ابنا: کراچی میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام رسول اللہ (ص) کی شان میں امریکی و صیہونی سرپرستی میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف منعقد کی جانے والی لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی میں امریکی قونصلیٹ سے کی جانے والی فائرنگ سے شہید ہوکر شہید ناموس رسالت (ص) کا لقب پانے والے سید علی رضا تقوی(رہ) کے چہلم کے موقع پر مرکزی پروگرام 20 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ اس پروگرام کو لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کا عنوان دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ذمہ داروں کے مطابق لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس 20 اکتوبر، بروز ہفتہ، بعد نماز مغربین، امروہہ گراؤنڈ، انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ لبیک یارسول اللہ(ص) کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شہید سید علی رضا تقوی (ص) کے فرزند کریں گے۔

.....

/169