اہل البیت (ع) نیوز ایجینسی- ابنا - کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز خبررسان ایجنسی نے لکھا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ویکٹوریا نولینڈ نے نے گذشتہ مہینوں شامی افواج کے ہاتھوں ترک طیارے کی تباہی اور اس کے دو گمشدہ ہوابازوں کے بارے میں، آل سعود سے وابستہ اور حکومت شام کے خلاف ابلاغی جنگ لڑنے والے "العربیہ" چینل کی جعلی رپورٹ کو سازش قرار دیا ہے۔
نولینڈ نے کہا: العربیہ چینل نے مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر اعلان کیا ہے کہ شام کے پانیوں میں ترک طیارے کے مارگرائے جانے کے بعد دونوں ہواباز زندہ تھےگرفتار کئے گئے تھے اور دونوں کو صدر بشار الاسد کے حکم پر ہلاک کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا: ہمارے کسی بھی انٹیلجنس اور سیکورٹی ادارے کو ایسی کوئی دستاویز نہيں مل سکی ہے اور ہمارے ماہرین کی رائے بھی العربیہ کی رپورٹ سے مغایرت رکھتی ہے؛ لہذا میں اس رپورٹ کو ایک سازش کے لئے تیار کردہ نظریہ پردازی قرار دیتی ہوں اور اعلان کرتی ہوں کہ ایسی کوئی بھی رپورٹ صحیح نہیں ہوسکتی۔
واضح رہے کہ العربیہ چینل نے حال ہی میں مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر شام کے حالات کے بارے میں بعض عجیب و غریب دعوے کئے ہیں جو نہ صرف ترکی کی حکومت بلکہ دنیا کی بیشتر آزاد ذرائع کی جانب سے مسترد کی گئی۔
دریں اثناء شام کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں العربیہ کی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بعض تشہیری اداروں" نے ترکی کے دو ہوابازوں کی ہلاکت کو روس سے نسبت دی ہے اور ہم ان سے چاہتے ہیں کہ بےبنیاد افواہیں اڑا کر علاقے کے امن کو تباہ کرنے سے باز رہيں۔
.....
/169-110
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے: