1 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کیمیاوی ہتھیاروں کی فراہمی میں صدام کی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے –

ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن کے اجلاس میں 455سے زائد مغربی کمپنیوں کی جانب سے  کیمیاوی ہتھیاروں کی فراہمی میں صدام کی حکومت کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے  کا اصل عامل صدام کو سزا مل گئی اور اب ان افراد کو سزا دینے کا وقت آپہنچا ہے جنہوں نے صدام کو مدد فراہم کی تھی –جناب رامین مہمانپرست کا کہنا تھا کہ حالیہ عشروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کیمیاوی ہتھیاروں کا سب سے بڑا قربانی  دینے والا ملک رہا ہے اور 8 سالہ جنگ کے دوران سات ہزار عام شہریوں سمیت ایک لاکھ کے قریب ایرانی شہری ، صدام کی فوج کے کیمیاوی حملوں کی زد میں آگئے اور اب بھی بہت سے ایرانی اس طرح کے حملوں کے باعث شدید درد ورنج میں زندگی بسر کررہے  ہیں -

.....

/169