1 اکتوبر 2012 - 20:30

تیونس کی قومی عربی کانفرنس کے راہنما نے کہا: انقرہ شام میں بحران اور تناؤ پیدا کرنے اور ہزاروں افراد کے قتل عام کا ذمہ دار ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجینسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق احمد الکحلاوی نے انقرہ کو شام میں تناؤ پیدا کرنے اور ہزاروں افراد کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردوگان نے مسلح گینگز کی مالی اور فوجی مدد کرکے شام کے آباد شہروں کو ویران کردیا ہے۔تیونس کی قومی عربی کانفرنس کے راہنما احمد الکحلاوی نے اتوار کے روز العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: شام میں بحران کے آغاز ہی سے ترک حکومت کو مشن سونپا گیا تھا کہ شام کی صورت حال کو بحران اور تناؤ سے دوچار کردے۔ انھوں نے کہا: ترکی کی حکومت نے سب سے پہلے شام کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا اور جو کردار ترکی شام میں ادا کررہا ہے ترک عوام کے غیظ و غضب کا سبب بنا ہوا ہے اور ترک قوم رجب طیب اردوگان سے سخت ناراض ہے۔ انھوں نے جنگ پسندوں کے اہداف و مقاصد کے بارے میں کہا: شام میں جنگ پسند قوتوں کی جنگ پسندی اور جنگجوئی کا ایک مقصد یہ ہے کہ شام کو فرقہ وارانہ فتنوں سے دوچار کیا جائے اور بین الاقوامی سازش کا ہدف یہ ہے کہ شام کو بھی لیبیا اور عراق کی طرح فرقہ وارانہ فتنے میں الجھا دے۔ انھوں نے کہا: شامی قوم اپنے ملک کو تقسیم کرنے کی تمام مغربی اور علاقائی سازشوں کو ناکام کرچکی ہے اور بعض مغربی اور علاقا‏ئی قوتیں شام میں بیرونی افواج کی مداخلت کے اسباب فراہم کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اس وقت اس ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی فتنہ انگیزی کے لئے کوشاں ہیں۔ .......

/169-110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

حلب میں دہشت گردوں کا صفایا قطعی ہے / جرمن اخبار: بیشتر دہشت گرد اجنبی ہیں