29 ستمبر 2012 - 20:30

خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ اس ہیڈکوارٹر نے نئي نسل کے راڈار تحویل میں لے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ راڈار لانگ رینج کے ہیں۔

ابنا: جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ نئي نسل کے یہ راڈار ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں اور ملک گير ایر ڈیفنس سسٹم میں استعمال کئےجائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے ثامن، شہاب اور مطلع الفجر نامی راڈار بنائے ہیں جو نہایت پیشرفتہ اور جدید ہیں۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ ملک بھر میں تین ہزار سے زائد ایر ڈیفنس پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں اور ملک کے حساس مراکز نیز ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کرنا ان کے ہیڈکوارٹر کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے پرانے میزائیلی جیسے ہاگ کی جدید کاری کردی ہے اور مرصاد نامی ایک نیا میزائل بھی ایر ڈیفنس سسٹم میں شامل کیا ہے جو الکٹرانک وارفیر کا بخوبی مقابلہ کرسکتا ہے۔ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے ماہرین نے انٹلجنس سسٹم اور الکٹرانیک سرولینس سسٹم تیارکئے ہیں جن کا نام صیاد چالیس رکھا گيا ہے اور ان سسٹموں سے اس ہیڈکوارٹر میں استفادہ کیا جارہا ہے۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے دفاعی صنعتوں میں خود کفالت کی طرف آگے بڑھنے کےساتھ ساتھ سول شعبوں میں بھی کافی ترقی کی ہے جن میں میڈیکل سائنس، نانو ٹکنالوجی اور اسٹم سلز ٹکنالوجی سر فہرست ہیں۔

.......

/169