ابنا: لاس اينجلس کے پراسيکيوٹر نے بتايا ہے کہ مسلمانوں کي معصوميت نامي توہين آميز فلم بنانے والے پروڈيوسر نکولا بسلے نکولا کو گرفتار کرليا گيا ہے- انہوں بتايا کہ مذکورہ شخص کو بہت جلد عدالت ميں پيش کرديا جائے گا جہاں اس کے خلاف مقدمے کي کاروائي شروع ہوگي- اس رپورٹ کے مطابق نکولا بسلے کو دو سال قبل بينک کي جعلي دستاويز تيار کرنے کے جرم پر دو سال قيد کي سزا سنائي گئي تھي ليکن ايک سال کي قيد کے بعد اس کو مشروط طور پر جيل سے رہا کرديا گيا تھا –
امريکي حکام کا کہنا ہے کہ نکولا بسلے پر پانچ سال کے لئے انٹرنيٹ پر کام کرنے اور جعلي نام استعمال کرنے پر پابندي لگادي گئي تھي ليکن اس نے سام بسائل کے جعلي نام سے اپني توہين آميز فلم يوٹيوب کي ويب سائٹ پرلوڈ کي اور اس طرح اس نے انٹرنيٹ پر کام نہ کرنے اور جعلي نام استعمال نہ کرنے، دونوں احکام کي خلاف ورزي کي ہے –
توہين آميز فلم کے خلاف عالمي ميں شديد غم وغصہ پھيل گيا ہے اور دنيا بھر ميں امريکہ اور صہيونيت کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہيں –
توہين آميز امريکي اور صيہوني فلم کے بعد فرانس کے ايک کومک جريدے چارلي ايبدو نے پيغمبر اسلام ص کي شان ميں توہين آميز خاکے شائع کئے ہيں –
.....
/169