22 ستمبر 2012 - 20:30

اسلام آباد میں علماء کرام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر موجود اسلام مخالف تمام مواد بلاک کیا جائے گا، اگر گوگل نے ایسا نہ کیا تو اس پر بھی پابندی لگا دی جائیگی۔

ابنا: وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ناموس رسالت کے حوالے سے حکومت ہر فورم پر احتجاج کرے گی، وزیرداخلہ نے کہا کہ جس شخص نے یہ فلم بنائی ہے وہ امن کا دشمن اور دہشت گرد ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ انٹرنیٹ پر موجود اسلام مخالف تمام مواد بلاک کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مذاہب کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کرے، پاکستان اس حوالے سے قانون کا مسودہ جلد بان کی مون کو بھجوائے گا۔

.....

/169