ابنا: بہاول پور میں سپریم کورٹ بار ایوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم عشق رسول کے موقع پر لوگوں کو پرامن احتجاج کرنا چاہئے تھا۔ اگر کل علمائے کرام اور سیاستدان اپنا کردار ادا کرتے تو نقصان کو کم کیا جاسکتا تھا ۔ توہین رسالت کے ایشو کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا بھی پارلیمنٹ اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات بہت خراب ہیں‘ کسی بھی بڑی سیاسی جماعت نے بلوچستان کے مسئلہ پر توجہ نہیں دی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بلوچستان کے مسئلہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے 2مرتبہ قومی کانفرنس بلائی تاکہ بلوچستان کے مسئلہ کو سمجھا جا سکے اور حل تلاش کیا جا سکے۔
.....
/169