17 ستمبر 2012 - 19:30

روس کے صدر ولادمير پوتين نے فوجي خطرات کے مقابلے کے لئے مسلح افواج کي مکمل آمادگي پر زور ديا ہے۔

ابنا: ولادمير پوتين نے پير کے روز جنوبي علاقے کراسنودار ميں قفقاز دو ہزار بارہ نامي مشقوں کا معائنہ کرتے وقت کہا کہ عالمي روابط ميں طاقت کے استعمال کے رواج کو ديکھتے ہوئے روس کو چاہئے کہ خود کو دفاعي طور پر پوري طرح تيار رکھے۔
ولادمير پوتين نے دفاعي توانائي کي تقويت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ روس کي اعلي قيادت ملکي افواج کي بنيادوں کي تقويت اور انہيں بہترين ساز و سامان سے آراستہ کرنے کا ارادہ رکھتي ہے۔
روسي صدر نے قفقاز دو ہزار بارہ فوجي مشقوں کو اطمينان بخش قرار ديا ـ ان مشقوں ميں آٹھ ہزار فوجي، دو سو ٹينک اور بکتر باند گاڑياں، تقريبا سو توپيں اور دس جنگي کشتياں حصہ لے رہي ہيں جو ايک ہفتے تک دہشت گردي کے سد باب کے طريقوں کي مشق کريں گي۔

.....

/169