16 ستمبر 2012 - 19:30

حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے دشمنان اسلام کی طرف سے اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: دنیا کے تمام بڑے ادیان و مذاہب کے بڑے علمی مراکز اور جامعات اس دین دشمن، علم دشمن اور منطق دشمن توہین کی مذمت کریں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی نے حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ اور طلاب کے گروہ سے خطاب کرتے ہوئے دین مبین اسلام کے دشمنوں کی نئی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے حریت پسندوں کے بین الاقوامی علمی فورموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس توہین کی مذمت کریں۔  انھوں نے کہا: اسلام کے آغاز ہی سے بعض قوتیں اسلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلاف سازشوں میں مصروف رہی ہیں؛ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ستمزدہ انسانوں کی نجات اور انسانی نسلوں کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے، اسی دن سے ہی دشمنان اسلام ـ جو اس آسمانی دین کے تیز رفتار فروغ سے شدید خوف میں مبتلا تھے ـ نے اس مقدس ذات سے دشمنیاں کیں تا کہ اپنے باطل خیالات کے مطابق، اللہ کے نور کی ضوء فشانی کا راستہ روک لیں لیکن بحمداللہ آج تک کامیاب نہيں ہوسکے ہيں اور کامیاب نہيں ہوسکیں گے۔ انھوں نے پوری دنیا میں اسلام کے فروغ و پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دیکھا جارہا ہے کہ دنیا کے ممالک ـ بالخصوص امریکہ اور یورپ ـ میں حقیقت کے متلاشی لوگ اور حریت پسند نوجوان اسلام کے دین مقدس کی طرف شدید رغبت و رجحان رکھتے ہیں اور ہر سال ان میں سے ہزاروں افراد دین مبین اسلام قبول کررہے ہیں؛ آج امریکہ میں مساجد اور اسلامی مراکز کی تعمیر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ اس دین کی حقیقت کا ثبوت اور اس کے احکام و اوامر کی انسان کے فطرت سلیم سے ہمآہنگی کی دلیل ہے۔آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے دشمنان اسلام کی طرف سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلام کے قسم خوردہ دشمن جدید روشوں اور اوزاروں کے ذریعے اسلام عزیز کے خلاف نبرآزما ہوچکے ہيں اور ان کی یہ جنگ درحقیقت حق و حقیقت اور نور الہی کے خلاف جنگ ہے۔ وہ درحقیقت اس طرح کی توہین آمیز فلمیں بنا کر مقدسات کی توہین کرتے ہیں۔ ہم ان اہانت کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے حریت پسند انسانوں ـ بالخصوص دنیا کے مختلف ادیان و مذاہب کے بڑے علمی مراکز اور جامعات سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دین دشمن، علم دشمن اور منطق دشمن اعمال کی مذمت کریں اور اپنے عظیم علمی ذمہ داریوں کو نباہتے ہوئے ضمیر کی دعوت پر لبیک کہیں اور اسی دعوت کے مطابق عمل کریں۔آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے اپنے پیغام کے آخر میں امید ظاہر کی ہے کہ "انشاء اللہ اسلام پوری دنیا کو فتح کرے گا اور دنیا کے مظلوم اور ستم زدہ انسانوں کو ـ بو مستکبرین اور سامراجیوں کے مظالم سے تنگ آگئے ہیں ـ ان کے تسلط سے نجات دلائیں گے اور ہم سب پوری دنیا میں ندائے اللہ اکبر کی گونج سنیں گے اور اسلام کا پرچم لہراتا ہوئے دیکھیں گے"۔ لطف اللہ صافی گلپایگانی............../110