16 ستمبر 2012 - 19:30

بحريني عوام اور حکومت مخالفين نے ملک بھر کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي رہائي کے لئے کوششيں تيز کردي ہيں۔

ابنا: خبروں کے مطابق بحرين کي نمائشي عدالت کي جانب سے انساني حقوق کے کارکن عبدالھادي الخواجہ سميت انساني اور سياسي حقوق کے لئے کام کرنے والے تيرہ افراد کو سنگين سزائيں سنائے جانے کے بعد بحرين بھر ميں احتجاج اور مظاہروں کا دائر مزيد وسيع ہوگيا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بحرين کے عوام اپيل کورٹ کي جانب سے ماتحت عدالت کي سزاؤں کو برقرار رکھے جانے کے فيصلے کو منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔بحريني عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کے باوجود اپنے حقوق کي بالادستي کے لئے جدو جہد جاري رکھيں گے۔بحرين کي نمائشي اپيل کورٹ نے انساني حقوق کے سرکرہ کارکن عبدالھادي الخواجہ  سميت آٹھ افراد کو عمرقيد اور باقي پانچ افراد کو  پانچ سے پندرہ سال تک قيد کي سزا سنائي ہے۔بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے عوامي انقلاب کي تحريک جاري ہے  جس کے دوران بحريني سيکورٹي اہلکاروں اور قابض سعودي فوجيوں کے تشدد آميز اقدامات کے نتيجے ميں درجنوں افراد شہيد اور سيکڑوں کي تعداد ميں زخمي ہوئے ہيں جبکہ ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے بغير مقدمہ چلائے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے۔......./169