ابنا: انسان دوستانہ تنظیموں کی کونسل نے آج بچوں کی مدد کے حوالے سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے کارکنوں کے اخراج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسان دوستانہ تنظیموں کی غیر جانبداری پر تاکید کی ہے ۔ اس کونسل نے وضاحت کی ہے کہ گذشتہ سال پاکستان میں انسان دوستانہ تنظیموں میں سرگرم عمل کارکنوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے حوالے سے عائد کی جانے والی پابندی نے بین الاقوامی امداد حاصل کرنے والی ایک تنظیم کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر معطل کر کے رکھ دیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کی حکومت نے گذشتہ ہفتے بچوں کی مدد کرنے والی تمام تنظیموں کے کارکنوں سے ایک مہینے کے اندر پاکستان چھوڑنے کو کہا ہے ۔
.....
/169