7 ستمبر 2012 - 19:30

ہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہےکہ لبنان اور شام اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی اسٹراٹیجی میں بنیادی مقام رکھتے ہیں۔

ابنا: جنرل یحی رحیم صفوی نے آج تہران میں دفاع مقدس کے اساتذہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اگر صہیونی ریاست نے کسی دن اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کیا تو حزب اللہ لبنان بڑی آسانی سے اس کا جواب دے سکتی ہے۔ جنرل یحی رحیم صفوی نے صدام کی مدد کرنے والے ملکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک ایرانی جوانوں کا خون بہانے میں شریک تھے انہوں نے اپنے اعمال کا تاوان ادا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں نہایت ہی اہم جیوپالیٹیکل پوزیشن کا حامل ہے اسی سبب اس علاقے پر دشمنوں کی لالچ بھری نگاہیں ٹکی رہتی ہیں۔ جنرل یحی صفوی نے کہا کہ فلسطین کا دفاع بھی ہمارے اسٹراٹیجیک مفادات کی راہ میں ہے اور اگر انیس سو اڑتالیس میں عرب قومیں دلیری اور ایمان کا مظاہرہ کرتیں توصہیونی کبھی بھی فلسطین پر قبضہ نہیں کرسکتے تھے۔...../169