ابنا: وفدمیں سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر، سابق ضلعی ناظم گھوٹکی علی گوہر مہر اور ضلعی ناظم سکھر ناصر شاہ شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی وزیر سید خورشید شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفت گو ہوئی۔ سابق ضلعی ناظم سکھر ناصر شاہ کے مطابق مہر برادران نے صدر مملکت سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیدیاہے تاہم رواں ہفتے آبائی علاقے خان گڑھ میں جلسے کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلانکیا جائے گا۔ا س سے قبل پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے مہر برادران کی متوقع شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہارکیاتھا اور ضلع گھوٹکی میں اس متوقع فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے۔
.....
/169