1 ستمبر 2012 - 19:30

شام ميں فوج نے مختلف علاقوں ميں مغرب کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگردوں کے خلاف کامياب آپريشن کيا ہے -

ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کي فوج نے  شمالي مغربي  شہر حلب کو مسلح دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے ، حي السطانيہ، باب انتاکيہ اور الکاسہ نامي علاقوں ميں آپريش کے دوران بہت سے دہشتگردوں کو ہلاک ، زخمي اور گرفتار کيا ہے.اسي طرح ادلب ميں ابوالضہور ہوائي اڈے پر ايئرپورٹ سيکورٹي گارڈ اور دہشتگردوں کے درميان لڑائي ہوئي ہے  - رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے جو انوع و اقسام کے ہلکے بھاري اسلحے سے ليس تھے، ہوائي اڈے پرقبضے کي کوشش کي جس کے بعد ايئر پورٹ سيکورٹي گارڈ سے ان کي لڑائي ہوئي –فوج نے اسي طرح شام کے مغربي صوبے حماہ ميں بھي دہشتگردوں پر کاري وار لگايا ہے - اسي کے ساتھ ريف دمشق کے علاقے زملکا کو فوج نے دہشتگردوں کے قبضے سے پوري طرح آزاد کراليا ہے –ادھر لبنان کے الميادين ٹيلويژن نے بتايا ہے کہ سنيچرکے روز شام کے فوجيوں نے لبنان کي سرحد سے دہشتگردوں کے لئے اسلحے کي اسمگلنگ کي ايک کوشش کو ناکام بناديا اور کئي اسمگلروں کو گرفتار کرليا –دوسري جانب دمشق ميں حکام نے مزيد تين سو سترہ گرفتار شدہ افراد کو آزاد کرديا ہے - ان افراد نے ضمانت دي ہے کہ وہ اسلحہ نہيں اٹھائيں گے اور بدامني پھيلانے کي کاروائيوں ميں شرکت نہيں کريں گے –

.......

/169