ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ، صہیونی ریاست اور بعض علاقائي ملکوں نے اسلامی بیداری سے مقابلہ کرنے کی غرض سے شام کے خلاف سازشیں شروع کررکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہےکہ بعض ایسے ممالک جہاں حال ہی میں اسلامی اقدار حاکم ہوئي ہیں وہ بھی اس فریب میں آگئي ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ یہ فریب خوردہ ممالک سمجھتےہیں کہ صدر بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے سے اور شام میں کثیرالجماعتی سیاست سے صہیونی ریاست کے مقابل زیادہ طاقت کا مظاہرہ کرسکیں گے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ امریکہ نے بڑی آسانی سے القاعدہ کے عناصر کوشام میں داخل کیا ہے اور امریکہ ہی نے پاکستان کو بھی افغانستان کی طرح جنگ کا میدان بنادیا اور اب یہی کام شام کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ قابل ذکر ہے شام میں امریکہ اور صہیونی ریاست کے پٹھو مغربی اور عرب ملکوں کےحمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں.
.....
/169