ابنا: شمالی وزیرستان کے مرکز میرانشاہ سے تقریبا 5 کلو میٹر دور مغربی علاقہ شناخوڑا میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر اور گاڑی پر دو میزائل داغے جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ اس حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
رواں ہفتے میں یہ امریکہ کے جاسوس طیاروں کا تیسرا حملہ تھا -
بعض رپورٹوں کے مطابق امریکی فوج ، امداد رساں افراد کو بھی نشانہ بناتی ہے – پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کئی بار ان افراد کو بھی نشانہ بنایا ہے جنہوں نے ڈرون حملوں کے بعد زخمی افراد کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کی ہے –.......
/169