ابنا: دوسري جانب گوليمار ميں فلائي اوور کے قريب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ساجد محسن کو قتل کرديا. ايس ايس پي سينٹرل عاصم قائم خاني کے مطابق مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کيا گيا. ترجمان وحدت المسلمين نے ساجد محسن کے قتل کي شديد مذمت کي اور قاتلوں کي گرفتاري کا مطالبہ کيا.واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے عباسي شہيد اسپتال اور رضويہ چورنگي کے قريب ہوائي فائرنگ کر کے دکانيں اور کاروبار بند کراديا.واقع کے بعد گولي مار کے قريب واقع علاقے گلبہار ميں فائرنگ کے مختلف واقعات ميں چار افراد زخمي بھي ہوگئے. جن ميں سے ايک شخص زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال ميں چل بسا.جاں بحق ہونے والے شخص کي شناخت سعد کے نام سے ہوئي ہے.
.......
/169