12 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودي سرنگ کے ايک دھماکے ميں 3سيکورٹي اہلکار ہلاک اور 3ديگرشديدزخمي ہوگئے-

ابنا: پاکستانی ذرا‏ئع کے مطابق گذشتہ روز شمالي وزيرستان کی تحصيل ميرعلي سے فوجي قافلہ ايجنسي ہيڈکوارٹرميرانشاہ جارہا تھا کہ اسے راستے ميں ريموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنايا گيا –پشاورميں مقيم ايک سينئرسيکورٹي عہديدارنے بتايا ہے کہ اس بم دھماکے ميں 3فوجي جاں بحق اور3ديگرشديدزخمي ہوگئےاوران فوجيوں کي گاڑي مکمل طورپر تباہ ہوگئي ہے- ايک اورسيکورٹي عہديدارنے اس واقعے اوراس ميں ہونے والي ہلاکتوں کي تصديق کرتے ہوئے مزيد کہا ہے کہ اس واقعے ميں ايک دوسري فوجي گاڑي کو بھي شديد نقصان پہنچا ہے.

.......

/169