ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج دعوی کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے پکتیکا صوبے میں "سرروضہ" ضلع کے "شوی کمر" علاقے میں غیر ملکی افواج کے ایک ٹینک کو دھماکے سے تباہ کیا جس میں موجود چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے –طالبان کے ترجمان کے مطابق کل رات بھی کابل کے جنوب میں واقع لوگر صوبے میں طالبان نے غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو تباہ کیا جسکے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے –اس سے قبل طالبان نے ہلمند کے گرمسیر ضلع میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ میں 7 امریکیوں کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا تھا تاہم نیٹو نے اس واقعے میں صرف 3 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے -
.......
/169