9 اگست 2012 - 19:30

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس پر بولٹن مارکیٹ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کی جانب سے جلوس میں شریک عزادروں پر فائرنگ کی گئی، بدنظمی کے نتیجے میں دو اسکاوٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق یوم علی کی مناسبت سے نکالنے جانے والے جلوس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جبکہ جلوس میں شریک عزادروں کا کہنا تھا کہ جلوس میں موجود رینجرز اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بد نظمی پیدا ہوگئی، لاکھوں مومنین روڈ پر آگئے جس کے بعد سکاوٹ کے باہمت ناجوانوں نے جلوس کو منظم کیا اور جلوس کو اپنی منزل کی جانب روا دوا کیا۔

جلوس میں بد نظمی اور رینجرز اہلکاروں کے تشدد کے نتیجے میں 2 اسکاوٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کردی گیا ہے ڈاکٹر کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے۔ شیعہ کلنگ کے زرائر کا کہنا ہے کہ میجر جلال خان رہنجرز کے بدمعاش ہلکاروں کی سرپرستی کررہے تھے۔

جلوس میں موجود شیعہ کلنگ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فرار ہوگئے۔ ایسے حالات میں اسکاوٹ اہلکاروں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں کے مجمعے کو سنبھالا۔جن کے حوصلے کو تمام ملت سلام پیش کرتی ہے اب اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور جلوس اپنی منزل کی جانب روا دوا ہے

جلوس میں خود حکمراں جماعت کے زمہ دار، وزراء، اور اسمبلی کے ممبرز بھی وجود ہے، ان تمام زمہ داروں کی موجود میں جلوس پر فائرنگ ہونا حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے.

.....

/169