9 اگست 2012 - 19:30

ضلع مستونگ ميں نامعلوم مسلح افراد کي نيٹوسپلائي کنٹينر پر فائرنگ کے نتيجے ميں کنٹينر کے ڈرائيور اور کلينرسميت دو افراد زخمي ہوگئے.

ابنا: ليويز ذرائع کے مطابق نيٹو سپلائي کا ايک کنٹينر کراچي سے کوئٹہ کے راستے افغانستان کي جانب گامزن تھا کہ مستونگ کے علاقے دشت ميں نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں ڈرائيور اور کلينز زخمي ہوگئے، مسلح افراد نے بعد ميں کنٹينر کو آگ بھي لگادي اور موقع سے فرار ہوگئے، تاہم بعد ميں دونوں زخميوں کو پرائيويٹ گاڑي کے زريعے کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردياگيا، واقعہ کے بعد مقامي ليويز اور انتظاميہ موقع پر پہنچ گئي اور تحقيقات شروع کرديں.

.......

/169