ابنا: انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کيلئے کمپيوٹرائزڈ شناختي کارڈ لازم قرار ديديا گيا ہے، ايسے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہيں کہ کسي کو اعتراض نہ ہو، ماضي کي باتيں بھول جائيں سب نے غلطياں کيں اور پہلے اتني ٹيکنالوجي نہيں تھي ليکن اب عوام تبديلي کے لئے تيار ہيں‘بغير کسي ڈر اور خوف کے نادرا کے ساتھ مل کر انتخابي فہرستيں ايسي بنائي گئي ہيں جن پر کوئي انگلي نہ اٹھا سکے. انہوں نے کہا کہ اليکشن کميشن کے عملے نے فہرستوں کي تياري ميں ووٹرز کے گھر گھر جاکر تصديق کي ہے ‘8 کروڑ 43 لاکھ 60 ہزار ووٹرز کا اندراج کيا گيا ہے. چيف اليکشن کمشنر نے کہا کہ ہماري پوري کوشش ہے کہ اليکٹورل رول پر کوئي اعتراض نہ کرے. انہوں نے کہا کہ ہم ايک ٹيم کي طرح کام کر رہے ہيں اور نادرا کے ساتھ مل کر کام کر تے ہوئے ووٹر لسٹيں تيار کي گئي ہيں. انہوں نے کہا کہ اليکشن کميشن کے پاس اہل افسران موجود ہيں ووٹر لسٹيں انتہائي شفاف بنائي گئي ہيں. فخر الدين جي ابراہيم کا کہنا تھا کہ ہميشہ جھگڑا شفاف انتخابات پر ہوتا ہے انتخابي فہرستيں ايسي بنائي گئي ہيں جن پر کوئي انگلي نہ اٹھا سکے. چيف اليکشن کمشنر نے کہا کہ کمپيوٹرائزڈشناختي کارڈ کے حامل افراد ہي صرف ووٹ ڈال سکيں گے اور جس شخص کے پاس نادرا کا کمپيوٹرائزڈ شناختي کارڈ نہيں ہو گا اسے ووٹ کاسٹ نہيں کرنے ديا جائے گا? انہوں نے کہا کہ نادرا نے بھي ووٹر لسٹوں کي تياري ميں بہت مدد کي ہے اورہم نے تمام فيصلے اتفاق رائے سے کئے ہيں.
.......
/169