30 جولائی 2012 - 19:30

بيت المقدس ميں فلسطينيوں پر صہیوني فوجيوں کي فائرنگ ميں ايک فلسطيني شہيد ہو گياـ

ابنا: پير کے روز صہیوني فوجيوں نے مشرقي بيت المقدس ميں فلسطينيوں کي ايک گاڑي پر فائرنگ کر دي جس ميں ايک فلسطيني شہيد اور دو ديگر زخمي ہو گئےـشہيد ہونے والا چاليس سالہ فلسطيني اکرم دير رام اللہ کے قريب واقع ايک گاؤں کا رہنے والا تھاـ اس سے قبل فلسطيني انتظاميہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے اعلان کيا تھا کہ سنہ دو ہزار بارہ کے پہلے نصف ميں غرب اردن اور غزہ پٹي پر صيہوني فوج کے حملوں ميں گيارہ سالہ بچے سميت اٹھاون فلسطيني شہيد ہوئے ہيں ـ

.......

/169