29 جولائی 2012 - 19:30

شام کے وزير خارجہ نےشام کے خلاف ترکی، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل کے مشترکہ اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مصمم ہے۔

ابنا: شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نےشام کے خلاف  ترکی، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل کے مشترکہ اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مصمم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمنوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔ معلم نے کہا کہ اسرائیل اور بعض علاقائی ممالک شام کے خلاف مشترکہ  سازش کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام نے مغربی اور عربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو دمشق میں شکست سے دوچار کردیا اور حلب میں بھی انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی، سعودی عرب اور قطر کے حکمراں امریکی مزدور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام نے کوفی عنان کے منصوبے پر عمل کیا ہے اور عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ ترکی، سعودی عرب اور قطر کی شام میں بے جا مداخلت کو روکنے کی کوشش کریں ورنہ ان کی مداخلت کے پورے علاقہ پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

.......

/169