27 جولائی 2012 - 19:30

امريکا کے صدر باراک اوباما نے مقبوضہ فلسطين يعني اسرائيل کا دورہ کرنے والے اپني انتخابي حريف رومني پر سبقت لے جانےکي غرض سے صہیوني ریاست کے لئے فوجي امداد کے پيکيج پر دستخط کرديئے ہيں۔

ابنا: اوباما نے اسرائيل کے لئے کبھي نہ کم ہونے والے امريکي حمايت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اس بل سے امريکي اسلحہ اور فوجي ساز و سامان تک اسرائيل کي مکمل پہنچ اور اسرائيل کي سيکورٹي کے بارے ميں ہمارے فرائض پر تاکيد کي گئي ہے۔باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس ميں صہیونيت نواز عہديداروں اور سياستدانوں کے درميان اپني گفتگو ميں کہا کہ سيکورٹي، انٹيليجنس اور ٹکنالوجي کے شعبوں ميں اسرائيل سے تعاون کا فروغ ميري حکومت کي اہم ترجيحات ميں شامل ہے۔اوباما نے کہا ہے کہ اسي ہفتے اسرائيل کے ميزائل سسٹم کے لئے سات کروڑ ڈالر کي رقم مختص کي جائے گي۔ امريکا اس سے پہلے بھي اسرائيل کے ميزائل سسٹم کي دو سو پانچ ملين ڈالر کي مدد کر چکا ہے۔

.......

/169