ابنا: ابراہیم آقا محمدی نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ لئون پینیٹا کی جانب سےایران کی فوجی دفاعی طاقت کے اعتراف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت کا انکار نہيں کر سکتا۔ ابراہیم آقا محمدی نے ایران کو دشمن کے ہر طرح کے حملے کے سامنے علاقے کے ملکوں کو محافظ قرار دیا اور کہا کہ عراق کے ساتھ برسوں کی جنگ کے بعد ایران کے فوجی ڈھانچے کی تعمیرنو ہو چکی ہے اور اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے جدید دفاعی ہتھیاروں سے مسلح ہے ۔واضح رہے کہ امریکی وزیرجنگ لئون پینیٹا نے سی آئی اے کی سربراہی کےدور ميں اعلان کیا تھا کہ ایران کی دفاعی اور فوجی طاقت مشرق وسطی سے آگے نکل کر عالمی ہو چکی ہے۔
.......
/169