اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ میں ہزاروں شہریوں نے 13 جولائی کو سعودی فورسیز کی فائرنگ میں شہید ہونیوالے 18 سالہ نوجوان "عبدا۔۔۔۔ جعفرالاوجانی "کی کل شام ہونیوالی تشییع جنازہ میں شرکت کی –اس موقع پر مشتعل عوام نے آل سعود حکومت کی جانب سے احتجاجیوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کی اور شہریوں پر،تشدد میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی کاروائی کا مطالبہ کیا –دوسری جانب بحرین میں بھی ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے –مظاہرین نے سعودی عرب میں احتجاجیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کےعوام سے اظہار یکجہتی کی ہے.























.......
/169