ابنا: ايس ايس پي عامر فاروقي کا کہنا ہے کہ حب چوکي کے قريب بس اسٹاپ پر دھماکا سائيکل ميں نصب دھماکہ خيز مواد پھٹنے سے اس وقت ہوا جب سپارکو کي بس گزر رہي تھي.
انہوں نے بتايا کہ دھماکے سے سپارکو کي بس کو نقصان پہنچا ہے جس ميں متعدد افراد سوار تھے ، ڈرائيور سميت کئي افراد زخمي ہوئے.
دھماکے کے بعد رينجرز کے اہلکاروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال ليا جبکہ ماڑي پور اور مواچھ گوٹھ پوليس بھي جائے وقوعہ پر پہنچ گئي.
دھماکے ميں زخمي افراد کو مقامي نجي اسپتال منتقل کيا گيا ہے جبکہ 6 زخميوں کو ايدھي اور چھيپا کي ايمبولينسوں کے ذريعے کراچي کے سول اسپتال منتقل کيا گيا ہے جن ميں سے 4 کي حالت تشويشناک ہے.
پوليس کي ابتدائي تحقيقات کے مطابق دھماکا خيز مواد سائيکل ميں نصب کيا گيا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گيا، دھماکے سے تباہ ہونے والي سائيکل کے ٹکڑے روڈ پر دو ر دور تک بکھر گئے. .......
/169