7 جولائی 2012 - 19:30

لاہور…نيٹوسپلائي بحالي کيخلاف دفاعِ پاکستان کونسل کا لانگ مارچ لاہورسے شروع ہو چکا ہے،يہ لانگ مارچ جي ٹي روڈ کے رستے کل بروزپير اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذير ہو گا،لانگ مارچ کے شرکاء مسجدشہداء سے ناصر باغ پہنچے توشرکاء نے پْرجوش انداز ميں نعرے بازي کي.

ابنا: نيٹوسپلائي بحالي کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے زيراہتمام اسلام آباد کيلئے لانگ مارچ لاہور کے ناصر باغ سے شروع ہوا.

دفاع پاکستان کے مرکزي لیڈرز مولاناسميع الحق،حافظ سعيد،منور حسن، شيخ رشيد ،حميد گل اورديگررہنماء مارچ کي قيادت کر رہے ہيں، لیڈروں نے لانگ مارچ کے آغازسے قبل مسجد شہداء ميں نوافل اداکئے،اِس موقع پر کارکنوں کي بڑي تعداد بھي موجودتھي.

بعد ميں مولانا سميع الحق سميت ديگر لیڈرز نے ميڈياسے گفتگو کي،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ نيٹوسپلائي کے خلاف جدوجہدکاآغاز ہے ،اُن کااحتجاج پْرامن ہے،عوام گھروں سے نکل کرلانگ مارچ کااستقبال کريں اوران کے ساتھ چليں.  .......

/169