29 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم جناب رستم قاسمی نے کہا ہے کہ ایران، تیل کا بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کا بائیکاٹ کریگا۔

انبا:انھوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے کہ یورپی یونین نے کل سے ایران کے تیل کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل بھی ایران نے اپنے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے فیصلے کے وقت ایسا ہی ایک قدم اٹھایا تھا جس کی بناء پر تیل قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا تھا ۔ یورپی ممالک اپنی پابندیوں کے نفاذ کے علاوہ ایشیائی ملکوں پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں تاکہ وہ بھی پابندیوں پر عمل کریں حالانکہ ہندوستان ۔ چین ۔ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے ممالک ان پابندیوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر ایران سے تیل کی درآمدات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔....... /169