27 جون 2012 - 19:30

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد شہید اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں ایران سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 25 افرادشہید  ہوگئے۔  دھماکے سے بس اور پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پولیس اہلکاروں سمیت 10سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں دیگر متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب ایران سے زائرین کی ایک بس کوئٹہ آرہی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسافر بس میں 40 سے 50 افراد موجود تھے۔ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ شہداء کی تعداد میں اضافے کا بھی اامکان ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے......../169