ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ہفتہ وار پريس بريفنگ ميں مصرکے صدارتي انتخابات ميں اسلام پسند اميدوار محمد مرسي کي کاميابي پر مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہا کہ محمد مرسي کي کاميابي سے يہ بات ظاہر ہے کہ مصري عوام اپنے انقلاب کو قدم بہ قدم آگے بڑھانے ميں پرعزم ہيں اور علاقے کے خود مختار ممالک بھي خطے ميں پائيدار امن کي تقويت کے لئے مصر کي نئي حکومت سے تعاون کرسکتے ہيں –ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نےباکو سے ايران کے سفير کي تہران واپسي کے بارے ميں بھي کہا کہ جمہوريہ آذربائجان ميں مراجع کرام اور ديني مقدسات کي اہانت کے بعد باکو ميں ايران کے سفير کو واپس بلاليا گيا ہے اور جس وقت ايران کے سفير کو واپس بلايا جارہا تھا اسي وقت جمہوريہ آذربائجان کے حکام نے اپنے بيانات ميں اس بات کا اعلان کيا کہ ديني مقدسات کي اہانت کرنےوالوں کا حکومت سے کوئي تعلق نہيں ہے اور حکومت اس کي سخت مخالف ہے - وزارت خارجہ کے ترجمان نے ساتھ ہي يہ بھي کہا کہ ہمسايہ ملکوں کو چاہئے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کي توسيع کے لئے پائے جانےوالے مواقع سے بھرپور استفادہ کريں اور ايسا ماحول نہ بنائيں جس کي وجہ سے عوام کے جذبات مجروح ہوں -وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام ميں اغوا کئے گئے ايراني انجينئروں کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ اگرچہ شام ميں حالات کشيدہ ہيں مگر اس کے باوجود وزارت خارجہ ايراني شہريوں کي بحفاظت رہائي کے لئے پوري کوشش کررہي ہے -......./169
25 جون 2012 - 19:30
News ID: 325015
اسلامي جمہوريہ ايران نے مصر کے صدارتي انتخابات ميں محمد مرسي کي کاميابي کے بعد اس اميد کا اظہار کيا ہے کہ ملک کي تقدير کا فيصلہ کرنے کے تعلق سے مصري عوام کے عزم و ارادے کا احترام کيا جائے گا-