ابنا: ہڑتال کی وجہ سے سرکاری وغیر سرکاری دفاترمیں ملازمین کام پر حاضرنہیں ہوئے جبکہ تمام تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے - اس موقع پر ریاستی حکومت نے سکورٹی اقدامات سخت کرکے بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا - جبکہ احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی تشدد میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے -
عسکریت پسند جماعتوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب خانقاہ میں پراسرار آتشزدگی کے خلاف آجکی ہڑتال بلائی تھی-
کل بھی سرینگر میں عوامی احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 10پولیس اہلکاراور 10فائر بریگیئڈ اہلکاروں سمیت قریب 50افراد زخمی ہوئے تھے -
ادھر کشمیر میں دستی بم کے ایک حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں - پولیس کے مطابق یہ حملہ سرینگر کے شمال مغربی علاقہ سوپور میں ہوا.
.......
/169