اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں مقیم افغان قونصل جنرل، داؤد محسنی نے کل امام بارگاہ ہزارہ نچاری اور امام بارگاہ حسینی قندہاری میں حاضر ہوکر کوئٹہ کی آئی ٹی یونیورسٹی کے شہید طالبعلموں کی تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔اس رپورٹ کے مطابق افغان قونصل جنرل ایک وفد کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے لئے علمدار روڈ گئے تھے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے تا حال ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی پاکستانی حکام میں سے کسی کی بھی فاتحہ اور تعزیت کے لئے علمدار روڈ کے دورے پر جانے کی خبر نہيں مل سکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110







