15 جون 2012 - 19:30

کراچی کے علاقے لیاری میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سید عباس علی زیدی آج زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق شیعہ مومن سید عباس علی زیدی ولد سید باقر زیدی کو کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے لیاری میں نشانہ بنایا۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید عباس علی زیدی ولد سید باقر زیدی زخمی ہوگئے جن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ البتہ سید عباس علی زیدی ولد سید باقر زیدی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے سید عباس علی زیدی ولد سید باقر زیدی پی ٹی سی ایل لیاری میں ڈی ای او کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

شہید سید عباس علی زیدی ولد سید باقر زیدی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں بعد نماز مغربین ادا کی جائے گی۔

.............

/169